ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں شامی فوجیوں کی پیش قدمی اور دہشت گردوں کی شکست کے بارے میں اس بات پر زور دیا کہ شام اس وقت اپنی قوت بازو کے بل بوتے پر، عوامی حمایت اور فوج کی طاقت سے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر رہا ہے۔ انہوں نے شام میں تشدد، جھڑپوں اور قتل و غارتگری کو صیہونی حکومت اور تسلط پسند مغربی ملکوں کا مشترکہ منصوبہ قرار دیا کہ جو شام میں امن و امان دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421507
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور قوم اپنے ملک کی سرزمین کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دے گی۔